Thursday, December 26, 2024
ہومSportsرانا ثناء اللّٰہ کی کامن ویلتھ اسپورٹس وزراء اجلاس میں شرکت

رانا ثناء اللّٰہ کی کامن ویلتھ اسپورٹس وزراء اجلاس میں شرکت



وفاقی مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے پیرس اولمپکس 2024 کے موقع پر پیرس میں 11ویں کامن ویلتھ اسپورٹس وزراء اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

‎وزارتی اجلاس ’کھیل کے ذریعے جامع اور لچکدار معاشروں کی تعمیر‘ کے مرکزی موضوع کے تحت منعقد کیا گیا۔

‎اس کے علاوہ اس کا مقصد موجودہ اور ابھرتے ہوئے ترقیاتی مسائل اور چیلنجوں پر کھیل کے اثرات اور فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کےلیے عملی بین الشعبہ جاتی طریقوں کو تلاش کرنا ہے۔

اس موقع پر رانا ثناء اللّٰہ خان نے کامن ویلتھ ایس جی پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ وہ 28 جولائی سے اپنے پاکستان کے سرکاری دورے کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں