Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsراولپنڈی اسٹیڈیم میں فین پارک کے قیام کی ذمے داری آئی سی...

راولپنڈی اسٹیڈیم میں فین پارک کے قیام کی ذمے داری آئی سی سی کی ہو گی


فائل فوٹو

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فین پارک کے قیام کی ذمے داری آئی سی سی کی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو صرف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

فین پارک سے متعلق رواں ہفتے آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان میٹنگ ہو گی، آئی سی سی فین پارک کی ٹکٹوں کا فیصلہ پی سی بی کے ساتھ میٹنگ میں کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو پاک بھارت میچ کی اسکریننگ کے لیے سجایا جائے گا۔

ورلڈ کپ کے دوران مختلف میچز کے لیے 5 ملکوں میں فین پارک بنیں گے جو میچ سے 90 منٹ قبل تماشائیوں کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

پاک بھارت میچ کے لیے نیویارک، برمنگھم، جوہانسبرگ، نئی دہلی اور ٹیکساس میں بھی فین پارک ہوں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں