Thursday, December 26, 2024
ہومSportsراولپنڈی ٹیسٹ؛ دوسری اننگز میں پاکستان 172 رنز پر آؤٹ، بنگلہ دیش...

راولپنڈی ٹیسٹ؛ دوسری اننگز میں پاکستان 172 رنز پر آؤٹ، بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف


  • پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا خطرہ ہے۔
  • پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ جیتنے کے لیے بنگلہ دیش کو 185 رنز کا ہدف دیا ہے۔
  • پاکستان کا ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر ایک مرتبہ پھر بنگلہ دیشی بالرز کے سامنے ناکام
  • بابر اعظم، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود اور سعود شکیل فارم میں نہ آ سکے۔
  • بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ جیتنے کے لیے بنگلہ دیش کو 185 رنز کا ہدف دیا ہے۔

میچ کے چوتھے روز دوسرے سیشن میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بابر اعظم ایک بار پھر کوئی بڑی اننگز نہ کھیل سکے جب کہ ٹاپ آرڈر کے ساتھ ساتھ مڈل آرڈر بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں سلمان علی آغا 47 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد رضوان نے 43، شان مسعود نے 28 رنز، صائم ایوب 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سابق کپتان بابر اعظم 11، سعود شکیل تین جب کہ عبداللہ شفیق صرف تین رنز بنا سکے۔

بنگہ دیش کی جانب سے فاسٹ بالر حسن محمود نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ فاسٹ بالر ناہد رانا نے ایک بار پھر شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 274 رنز بنائے تھے جواب میں بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز بنا لیے تھے۔ ایک وقت میں بنگلہ دیش کی چھ وکٹیں محض 26 رنز پر گر چکی تھیں، لیکن پھر وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس اور مڈل آرڈر بیٹر مہدی حسن میراز نے 165 رنز کی شراکت دار قائم کر کے بنگلہ دیش کی اننگز کو سہارا دیا۔ لٹن داس نے 138 اور میراز نے 78 رنز بنائے۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک، صفر کی برتری حاصل ہے۔

اگر بنگلہ دیش یہ میچ جیت گیا تو وہ پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر نئی تاریخ رقم کر سکے گا۔

بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ یہ ٹیسٹ میچز میں بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف پہلی فتح تھی۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں