Monday, December 23, 2024
ہومSportsراولپنڈی ٹیسٹ میچ کاآخری روزپاکستان ٹیم کی بیٹنگ مشکلات کاشکار

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کاآخری روزپاکستان ٹیم کی بیٹنگ مشکلات کاشکار



(ویب ڈیسک)راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آج پانچواں اور آخری روز ہے جس میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے،پاکستان کو بنگلادیش کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے اب بھی 11 رنز درکار ہیں جبکہ اس کے چھ کھلاڑی سعود شکیل، شان مسعود، بابر اعظم، صائم ایوب، عبداللہ شفیق اور آغا سلمان پویلین لوٹ چکے ہیں،اس وقت محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی یوں مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 117رنز کی برتری حاصل کی۔ قومی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام تک  دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 23 رنز بنائے تھے،اس سے قبل چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 316 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو مشفیق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے تاہم لٹن داس  گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد نسیم شاہ کی گیندپرآئوٹ ہوگئے،دوسری جانب مشفیق الرحیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 11 ویں سنچری مکمل کی، مشفیق الرحیم 191 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد محمد علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

مشفیق الرحیم کے بعد مہمان ٹیم کے باقی بلے باز جلد ہی پویلین لوٹ گئے اور پوری ٹیم 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کا سب سے بڑا اسکور ہے،بنگلادیش کے دیگربلے بازوں میں شادمان اسلام 93،مہدی حسن میراز،77 اور مومن الحق 50 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے3،شاہین آفریدی نے 2،محمدعلی نے 2 اورخرم شہزاد نے 2 وکٹیں لیں جبکہ صائم ایوب نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں پر 316 رنز بنائے، تیسرے روز بنگلادیش نے27 رنز کے مجموعی اسکور کےساتھ کھیل کا آغاز کیا،ذاکرحسن 12 اور نجم الحسین شنٹو 16 رنزبناکر آؤٹ ہوئے،2 وکٹیں گرنے کے بعد شادمان اسلام اور مومن الحق نے ففٹیاں اسکور کیں پھر مومن الحق 50 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے اور شادمان بھی 93 رنز اسکور کر کے آئوٹ ہوگئے اس کے علاوہ شکیب الحسن 15 رنز بناسکے،5 وکٹیں گرنے کے بعدمشفیق الرحیم اورلٹن داس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور 300 رنز سے اوپرپہنچادیا، تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلادیش نے 5 وکٹوں پر 316 رنز اسکور کیے تو مشفیق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 رنز کےساتھ ناٹ آؤٹ رہے،پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2، نسیم شاہ،محمد علی اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 پاکستانی ٹیم نے کھیل کے دوسرے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے اننگز آگے بڑھائی تومحمدرضوان اور سعود شکیل نےذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئےٹیسٹ کیریئر زکی تیسری سنچری اسکور کی،سعود شکیل نے 141رنز کی  خوبصورت اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 171 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،اس کے علاوہ صائم ایوب نے 56 رنز بنائے،عبد اللہ شفیق 2، کپتان شان مسعود6، بابر صفر،سلمان علی آغا نے 19 رنز اسکور کیے جبکہ شاہین 29 رنز بناکر ناقابل شکست رہے،پاکستان نے 141 اوورز بیٹنگ کرکے 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بناکر اننگز ڈکلیئرکر دی،بنگلادیش کی جانب سے شریفل اور حسن محمود نے2، 2 وکٹیں حاصل کیں،مہمان ٹیم نے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 27 رنز اسکور کیے تھے۔

کھیل کے پہلے دن بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو جلد پویلین کی راہ دکھادی تھی تاہم صائم ایوب اور سعود شکیل کی نصف سنچریوں نے پاکستان کی پوزیشن کو بہتر کیا،پاکستان ٹیم کی پہلی وکٹ 3 کے مجموعی اسکور گری جب عبد اللہ شفیق 2 رنز پر پویلین لوٹے پھر 14 کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود  6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،قومی ٹیم کو تیسرا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 2 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صفر پرآؤٹ ہوئے،ان کے بعد نوجوان بیٹر صائم ایوب 56 رنز پر آؤٹ ہوئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں