Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsرضوان اور شاہین کے وائٹ بال کپتان بننے کا امکان کم

رضوان اور شاہین کے وائٹ بال کپتان بننے کا امکان کم


فوٹو: فائل

سابق کپتان بابر اعظم کے اچانک وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کو خیرباد کہنے کے بعد پاکستان ٹیم کا آئندہ کپتان کون ہوگا؟ ایک اہم سوال پیدا ہو گیا۔

اس تناظر میں وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ ان کے کپتان بننے کے امکانات بہت کم دکھائی دیتے ہیں۔

اس سال پی سی بی نے شاہین آفریدی کو امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے قیادت سے ناصرف علیحدہ کیا بلکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے ہٹا کر سعود شکیل کو شان مسعود کا نائب مقرر کردیا گیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے راؤنڈ سے قومی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد خبریں سامنے آئیں کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کے تین گروپس ہیں، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ بورڈ کسی ایسے کھلاڑی کو قیادت کےلیے سامنے لانے کے بارے میں سوچ رکھتا ہے جس کا نام کسی تنازعے میں نہ ہو۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں