(24 نیوز) پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا کی تاریخ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ اسٹار کھلاڑی نے مجموعی طور پر تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 1 ارب فالوورز حاصل کر کے سب سے زیادہ مقبول شخصیت بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
رونالڈو نے اس کامیابی کے حوالے سے اپنی ایک پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ “ہم نے 1 بلین فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ صرف ایک عدد نہیں بلکہ ہمارے مشترکہ جذبے، محبت، اور کھیل کے لیے ہمارے پیار کی علامت ہے۔”
رونالڈو نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ “یہ کامیابی مڈیرا کی سڑکوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج تک، میرے اہلِ خانہ اور آپ سب کے لیے میری پرفارمنس کی تصدیق ہے۔” انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ “اب ہم سب 1 بلین کے ساتھ ایک ساتھ کھڑے ہیں، اور آپ سب نے میرے اس سفر میں ہر قدم پر میرے ساتھ رہا۔”