Monday, December 23, 2024
ہومSportsروہت شرما نے پی ایم مودی کو بتائی ’پچ کی مٹی‘ کھانے...

روہت شرما نے پی ایم مودی کو بتائی ’پچ کی مٹی‘ کھانے اور ’سلو موشن‘ میں ٹرافی تک جانے کی وجہ


اس کے جواب میں روہت شرما نے کہا کہ ’’جہاں پر ہمیں وہ جیت ملی، اس کا ایک لمحہ یاد رکھنا تھا اور چکھنا تھا۔ کیونکہ ہم اس پچ پر کھیل کر جیتے، ہم سبھی نے اس جیت کے لیے اتنا انتظار کیا تھا۔ ایک بار عالمی کپ ہمارے بالکل پاس آ چکا تھا لیکن ہم اسے حاصل نہیں کر سکے۔ اس لیے اب جب اس چیز کو حاصل کیا تو اس لمحہ میں وہ (مٹی کھانا) مجھ سے ہو گیا۔‘‘ سلو موشن میں ٹرافی تک پہنچنے کا تذکرہ کرتے ہوئے پی ایم نے پوچھا کہ ہر ہندوستانی نے وہ لمحہ دیکھا اور مجھے اس میں جذبات نظر آتے ہیں۔ جب آپ ٹرافی لینے جا رہے تھے تو جو رقص ہوتا ہے، اس کے پیچھے وجہ کیا تھی؟ اس کے جواب میں ہندوستانی کپتان نے کہا کہ ’’ہم سبھی کے لیے وہ اتنا بڑا لمحہ تھا کہ فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے میں مجھے ان لڑکوں نے بولا کہ ٹرافی لینے صرف ایسے ہی چل کر مت جانا۔ کچھ الگ کرنا تھا تو یجویندر چہل اور کلدیپ یادو نے ایسا کرنے کے لیے بولا۔‘‘



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں