Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsریڈ بال کرکٹ میں کسی صورتحال کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا، صائم...

ریڈ بال کرکٹ میں کسی صورتحال کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا، صائم ایوب



پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ ریڈ بال کرکٹ میں کسی بھی صورتحال کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔

راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں صائم ایوب نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ رن اسکور کرنے کی کوشش تھی۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ شروع میں مشکل تھی، ریڈ بال کرکٹ میں کسی بھی صورتحال کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔

اوپننگ بیٹر نے مزید کہا کہ جو میچ چل رہا ہو صرف اسی کے بارے میں سوچتا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم میں سب ہی سے اچھی دوستی ہے، سب کے ساتھ کھیلنے میں مزہ آتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں