ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی فاسٹ بولر ڈیوڈ جانسن اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے گر کر ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 52 سالہ ڈیوڈ جانسن اپنے اپارٹمنٹ کی بالکنی سے نیچے گر کر ہلاک ہوئے، انہوں نے سوگواروں میں بیوی اور 2 بچوں کو چھوڑا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ جانسن اپنے گھر کے نزدیک ایک کرکٹ اکیڈمی چلاتے تھے، ان کی کئی دنوں سے طبیعت خراب تھی۔حادثے کے بعد ڈیوڈ جانسن کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسپتال آنے سے قبل ان کی موت کی تصدیق کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ جانسن نے اپنے کیریئر میں 2 ٹیسٹ میچز اور 39 فرسٹ کلاس میچز کھیلے تھے۔