ملبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا کے سابق کرکٹر تلک رتنے دلشان آسٹریلوی شہری بن گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ جیسن ووڈ نے سوشل میڈیا پر دلشان کی آسٹریلوی شہریت کا اعلان کیا۔
جیسن ووڈ نے کہا کہ سٹیزن شپ کی تقریب خاص اس لئے تھی کہ اس میں سابق سری لنکن کپتان تلک رتنے دلشان بھی موجود تھے، تلک رتنے دلشان سری لنکا ون ڈے تاریخ کے ایک بہترین بیٹر مانے جاتے ہیں۔