لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش نے پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کو ورلڈ کپ کےلیےاپنا نیا سپن بولنگ کوچ مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد رواں سال ستمبر میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام تک بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔ 53 سالہ مشتاق احمد اس سے قبل پاکستان، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں، بنگلہ دیش نے ورلڈکپ کی کنڈیشنز کے پیش نظر ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔مشتاق احمد نے بی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بطور سپن بولنگ کوچ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، وہ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔