اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈی جی شعیب کھوسو نے برطرفی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شعیب کھوسو کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست پیر 22 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔جسٹس بابر ستار پیر کو شعیب کھوسو کی درخواست پر سماعت کرینگے ،شعیب کھوسو نے گزشتہ روز کا برطرفی کا نوٹیفکیشن اپنے وکیل شعیب شاہین کے ذریعے چیلنج کیا گیا۔
خیال رہے کہ کابینہ ڈویژن نے گزشتہ روز شعیب کھوسو کی بطور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔