کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کے معاملے سابق راشد لطیف نے لب کشائی کردی۔
میڈیا رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بورڈ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پلئیر پر ملبہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔بورڈ ورک لوڈ مینجمنٹ نام پر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہ ہے، اس سے قبل کوئی ورک لوڈ نہیں ہوتا تھا جب کھلاڑی 400 رنز کی پچز پر کھیل رہے تھے۔
راشد لطیف نے پلئیرز کو لیگ کھیلنے نہ دینے کی اجازت پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں کھلاڑیوں کی طرف سے جلدی شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔