Saturday, December 28, 2024
ہومSportsسابق کرکٹر سعید انور طلاقوں کے بڑھتے رجحان کی وجہ بتاکر تنقید...

سابق کرکٹر سعید انور طلاقوں کے بڑھتے رجحان کی وجہ بتاکر تنقید کی زد میں آگئے


— فائل فوٹو

پاکستانی سابق کرکٹر اور مذہبی شخصیت سعید انور کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی وائرل ویڈیو تنقید کی زد میں آگئی۔

صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سابق کھلاڑی کی درس دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مذکورہ وائرل ویڈیو میں سابق کھلاڑی درس دیتے دکھائی دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بگاڑ اس وقت سے پیدا ہوا ہے جب سے خواتین گھر کی چار دیواری سے نکل کر کمانا شروع ہوئیں۔

وائرل ویڈیو میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے موجودہ کپتان اور آسٹریلیا کے فاسٹ بالر سے ہونے والی ملاقات کا تذکرہ کیا جس میں انہوں نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاقوں کی وجوہات بتائیں۔

سابق کھلاڑی کے مطابق مغربی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی طلاقوں کی بڑھتی ہوئی وجہ خواتین کا گھر سے باہر کمائی کرنا ہے، ان کے مطابق پاکستان میں طلاق کی شرح میں 30 فیصد تک اضافہ خواتین کے کمانے کے رجحان کے ساتھ بڑھ گیا ہے۔

سعید انور کے مطابق آج کی خواتین کو مردوں کی ضرورت نہیں ہوتی وہ خود مختار ہوگئی ہیں اس لیے برداشت کرنے کی بجائے طلاق کو ترجیح دیتی ہیں۔

انہوں نے ایک آسٹریلوی میئر سے ملاقات کے بارے میں بات کی جس کا کہنا تھا کہ ان کی ثقافت کو اس وقت نقصان پہنچا جب خواتین نے گھروں سے باہر کام کرنا شروع کیا۔

انہوں نے کہا، “خواتین اب شادیاں ختم کرنے میں جلدی کر رہی ہیں کیونکہ وہ خود کام کر سکتی ہیں۔”

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد سے لوگوں نے سابق کرکٹر پر خواتین کو مورد الزام ٹھہرانے اور مردوں کے کاموں کے بارے میں بات نہ کرنے پر تنقید کی ہے۔

سابق کرکٹر سعید انور طلاقوں کے بڑھتے رجحان کی وجہ بتاکر تنقید کی زد میں آگئے

سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سابق کھلاڑی پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں