Sunday, December 29, 2024
ہومSportsساجد خان نے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے انداز پر...

ساجد خان نے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے انداز پر وضاحت کر دی


تصویر بشکریہ کرک انفو

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسپن بولر ساجد خان نے وکٹ لینے کے بعد اپنے جشن منانے کے انداز کے حوالے سے وضاحت کر دی۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا جشن کا اسٹائل شروع سے ہی ایسا ہے، کبڈی مجھے پسند ہے، یہ اس کا ہی اسٹائل ہے۔

ساجد خان نے کہا کہ ہمارا پلان تھا کہ جو روٹ کی وکٹ مل گئی تو ہم انگلینڈ پر مزید دباؤ ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ اسپن ہو گی یا نہیں یہ وہاں کے گراؤنڈ اسٹاف کو پتہ ہو گا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں نعمان علی نے 11 اور ساجد خان نے 9 کھلاڑی آؤٹ کیے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں آج پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

تین ٹیسٹ کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں