Saturday, December 28, 2024
ہومSports ساجد خان کے 7 شکار انگلینڈ کی پوری ٹیم291 پر آؤٹ

 ساجد خان کے 7 شکار انگلینڈ کی پوری ٹیم291 پر آؤٹ



 (24 نیوز)ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ساجد خان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی۔دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 291 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کو پہلی اننگز میں 75 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 239 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن 248 رنز پر ساجد خان نے برینڈن کیرس کو 4 رنز پر آؤٹ کر د یا یہ ان کی پانچویں وکٹ تھی۔

میتھیو پوٹس کو بھی ساجد خان نے آؤٹ کیا وہ صرف چھ رنز بنا سکے، انگلینڈ کی آخری وکٹ بھی ساجد خان کے حصے میں آئی انہوں نے جیک لیچ کو 25 کے انفرادی سکور پر آئوٹ کیا۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 291 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ نعمان علی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز سکور کیے تھے جبکہ انگلینڈ نے کھیل کے دوسرے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں