پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے اہلخانہ سمیت پاکستان چھوڑ کر لندن منتقل ہونے کی خبریں جھوٹی نکلیں۔
کرکٹر کے قریبی ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کی پاکستان چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سرفراز ان دنوں لندن میں چھٹیاں منانے گئے ہوئے ہیں اور وہ جلد پاکستان واپس آرہے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سرفراز احمد پی ایس ایل اور ڈومیسٹک لیگ بھی کھیلیں گے، سرفراز احمد کی اہلیہ لندن میں ہی مقیم ہیں جب کہ ان کا بیٹا بھی لندن میں ہی زیر تعلیم ہے۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے پہلے بھی کم بیک کیا اب پھر پاکستان ٹیم میں کم بیک کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان ٹیم کے کپتان کو کیوں پھڑکا دیا جاتا ہے؟ سرفراز احمد کا بڑا انکشاف
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ سابق کپتان سرفراز احمد نے دلبرداشتہ ہوکر پاکستان چھوڑ دیا ہے۔