Saturday, December 28, 2024
ہومSportsسرفراز احمد کی تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں، مینیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

سرفراز احمد کی تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں، مینیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز


فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی رپورٹ موصول ہوگئی ہیں، تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں۔

 اعظم خان نے کہا کہ سرفراز احمد کی رپورٹ میں خطرے کی کوئی بات نہیں ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ انہیں سفر کی اجازت بھی مل گئی ہے۔

مینیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ملتان سے ٹیم کے ہمراہ کراچی جا رہے ہیں۔ اگلے میچ میں ان کی دستیابی کے حوالے سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں مرحلے کے 11ویں میچ کے دوران آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے سر پر گیند لگ گئی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ملتان میں کھیلے جانے والے ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران محمد وسیم جونیئر نے باؤنڈری پر کیچ لے کر بال تھرو کی جو سرفراز احمد کے سر پر لگی تھی، گیند لگنے کے بعد سرفراز احمد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں