لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 328 رنز سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 280 رنز بنائے جس میں سب سے اہم کردار دھننجے ڈی سلوا اور مینڈس کا رہا جنہوں نے 102 اور 102 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی۔ سری لنکا کے 280 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی آل ٹیم 188 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔
سری لنکا نے دوسری اننگ میں 418 رنز کی اننگ کھیلی جس میں مینڈس نے 164 جبکہ ڈی سلو نے 108 رنز بنا کر اہم کردار نبھایا ۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 182 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور 328 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔