Saturday, January 4, 2025
ہومSportsسری لنکا کرکٹ نے عاقب جاوید کے معاہدے میں توسیع کردی

سری لنکا کرکٹ نے عاقب جاوید کے معاہدے میں توسیع کردی


 

عاقب جاوید : فوٹو فائل

سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کے معاہدے میں توسیع کردی۔

عاقب جاوید کا 15جولائی تک سری لنکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ تھا، سری لنکا کرکٹ نے بولنگ کنسلٹنٹ کےلیے عاقب جاوید سے معاہدہ کیا تھا۔

تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کے معاہدے میں 30 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سری لنکا کرکٹ نے دوبارہ پیشکش کی، معاہدے میں توسیع کی پیشکش میں نے قبول کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 2 ماہ میں بھارت اور انگلینڈ کے خلاف اہم سیریز ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں