سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ شمی سلوا ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر بن گئے۔
شمی سلوا نے اے سی سی کی صدارت باضابطہ طور پر سنبھال لی۔ اس موقع پر شمی سلوا نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت اعزاز کی بات ہے۔
ذرائع کے مطابق شمی سلوا ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت اگلی سالانہ جنرل میٹنگ تک کریں گے۔ جنرل میٹنگ جنوری 2025 میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جے شاہ کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین بننے پر اے سی سی کے صدر کا عہدہ خالی تھا۔ اے سی سی کے مستقل صدر کا اعلان اگلی سالانہ میٹنگ میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے آخری سالانہ اجلاس میں طے پایا تھا کہ اگلی صدارت کی باری پاکستان کی ہے۔