(24 نیوز)پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے, جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنا لئے ہیں، ایڈم مارکرم 73 اور ڈیوڈ13رنز پر کھیل رہے ہیں۔
دوسرے روز کھیل کا آغاز ایڈن مارکرم نے 47 اور ٹمبا باؤما نے 4 رنز سے کیا تاہم کپتان باؤما31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے انہیں عامر جمال نے رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔
اس سے قبل سنچورین ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 82 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں:سلیکٹر کو “یس سر” نہ کہنا شاہین کو مہنگا پڑ گیا