(24نیوز) سنچورین ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے جنوبی افریقا کے کوربن بوش نے پاکستانی ٹیم کے ہوش اڑادیے, کوربن بوش نے 4 وکٹیں لینے کے بعد 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی .
کوربن بش نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگزمیں 4 وکٹیں لینے کے بعد اپنی ٹیم کے لیے 9 ویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور ناقابل شکست 81 رنز کی اننگز کھیلی اور پروٹیز کا اسکور 301 تک پہنچایا جبکہ ایڈن مارکرم نے 89 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے 3،3 شکار کیے۔ جواب میں کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 3 وکٹوں پر 88 رنز بنالیے، کپتان شان مسعود 28، صائم ایوب 27 اور کامران 4 رنز بناسکے۔
جنوبی افریقا کی برتری ختم کرنے کے لیے پاکستان کو مزید 2 رنز درکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مساجر محمد اختر انتقال کر گئے