Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsسنچورین ٹیسٹ: پاکستان فتح سے 2 وکٹیں دور

سنچورین ٹیسٹ: پاکستان فتح سے 2 وکٹیں دور



(24 نیوز)سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی، پروٹیز نے 148 رنز کا ہدف 8 وکٹوں پر پورا کرلیا، محمد عباس نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سنچورین ٹیسٹ میں چوتھے دن جنوبی افریقا نے 148 رنز ہدف کا ہدف 8 وکٹوں پر پورا کرلیا، محمد عباس کی شاندار بولنگ رائیگاں گئی،کاگیسو ربادا اور مارکو ہینسن کے درمیان 49 رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ ہوئی، ربادا 31 اور ہینسن  16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا تھا، کھیل کے چوتھے دن ایک موقع پر جنوبی افریقا نے 4 وکٹوں پر 95 رنز بنالیے تھے، تب ایسا لگ رہا تھا کہ میزبان ٹیم یہ میچ باآسانی جیت جائے گی تاہم محمد عباس کی شاندار بولنگ کے نتیجے میں صرف 4 رنز کے اضافے سے 99 پر جنوبی افریقا کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد پاکستان ٹیم کی فتح کے امکانات بڑھ گئے تھے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیمبا باووما 40 رنز بنا کر ٹاپ  سکورر رہے، ایڈن مرکرم 37 رنز بنا کر آؤٹ رہے، دونوں کو محمد عباس نے پویلین کی راہ دکھائی۔

دیگر جنوبی افریقی کھلاڑیوں میں ڈی زورزی 2، رکلٹن 0، ٹرسٹ اسٹبس ایک، ڈیوڈ بیڈنگھم 14، کائل ویرین 2 اور کوربن بوش بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 6، خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

یاد رہے کہ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 211 پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے بعد جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 301 رنز بنائے تھے، پاکستانی ٹیم اپنی دوسری باری میں بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور 237 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی اور جنوبی افریقہ کو  دوسری اننگز میں 148 رنز کا ٹارگٹ ملا تھا۔

اسے بھی پڑھیں:ٹیم میں واپسی ، شاداب نے سسر کی مدد لے لی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں