Sunday, December 29, 2024
ہومSportsسنیل گواسکر نے رشبھ پنت کو احمق قرار دے دیا

سنیل گواسکر نے رشبھ پنت کو احمق قرار دے دیا


آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر رشبھ پنت کے آؤٹ ہونے پر پھٹ پڑے۔

 سنیل گواسکر شدید غصے میں آگئے اور کمنٹری کے دوران اپنی بھڑاس نکال دی۔

کمنٹری کے دوران سنیل گواسکر بار بار رشبھ پنت کو احمق احمق کہتے رہے۔

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ رشبھ پنت نے اپنی وکٹ خود دی ہے، اس کو صورتِ حال سمجھنی چاہیے تھی۔

سنیل گواسکر نے ان کے شاٹ کو بھی احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں نہیں، کسی اور کے ڈریسنگ روم میں جائیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں رشبھ پنت 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں