Thursday, December 26, 2024
ہومSportsسوال گندم، جواب چنا، پی ایس بی نے پی ایف ایف کا...

سوال گندم، جواب چنا، پی ایس بی نے پی ایف ایف کا جواب مسترد کردیا


’سوال گندم، جواب چنا‘پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کا جواب مسترد کردیا۔

پی ایس بی نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے اقدامات پر سوال اٹھائے تھے۔

پی ایس بی نے کانگریس اجلاس سے قبل صوبائی الیکشن کے نتائج کے اجراء، آئین میں ترمیم کےلیے فیفا ہدایت نامے اور ہارون ملک کے خود کو صدر پی ایف ایف لکھنے پر سوال کیے تھے۔

پی ایس بی کے اس معاملے پر 11 نومبر بھجوائے گئے خط پر پی ایف ایف نے 13 نومبر کو جواب بھیجا تھا۔

پی ایس بی نے خط میں کہا کہ جواب میں متعلقہ نکات پر جواب دینے کے بجائے سطحی نوعیت کی باتیں تحریر کردی گئی ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ پی ایف ایف نے 5 نومبر کو کانگریس طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، 13 نومبر کو صوبائی الیکشن کے نتائج جاری کئے۔

پی ایس بی کے خط میں یہ بھی کہا کہ ہارون ملک کا خود کو چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی کے بجائے صدر پی ایف ایف کہنا فیفا مینڈیٹ سے تجاوز کرنا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کہا کہ ہم فیڈریشنز کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں لیکن خود مختاری کے ساتھ شفافیت بھی ضروری ہے۔

پی ایس بی کے پی ایف ایف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ 11 نومبر کو بھیجے گئے خط کا تفصیلی جواب دیا جائے، 19 نومبر کو بین الصوبائی رابطہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں شریک ہوکر ممبران کو الیکشن پر بریفنگ دیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں