Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsسوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئرکرنا معروف کھلاڑی کو...

سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئرکرنا معروف کھلاڑی کو مہنگا پڑگیا


بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر باڈی شیمنگ کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی اہلیہ نے ویلنٹائن ڈے سے قبل شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ایک صارف نے تضحیک آمیز تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “بھابھی کا وزن بہت بڑھ گیا ہے (موٹی لگ رہی ہیں)”۔

جس پر کرکٹر کی اہلیہ نے صارف کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ “اسکول کی سائنس کی نصابی کتاب تو یاد ہوتی نہیں ہے تم سے، بڑا عورتوں کے جسم کے باے میں کمنٹس کررہے ہو، بھاگو یہاں سے..”۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر ورلڈکپ فائنل 2023 ہارنے کے بعد بھارتی فینز نے آسٹریلوی سمجھ کر کیوی کرکٹر جمی نیشم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور نازیبا کمنٹس کیے تھے۔

کیوی کرکٹر جمی نشیم نے اپنے انسٹاگرام کے ڈی ایم پر موصول ہونے والے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے، جس پر بھارتی شائقین کو دنیا بھر میں ٹرول کیا گیا تھا۔ 

 


install suchtv android app on google app store





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں