ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر ایک میچ کی پابندی اور 10ہزار ریال جرمانہ عائد کردیا گیا۔
سعودی فٹبال لیگ میچ کے دوران رونالڈ کی جانب سے شائقین کو نامناسب اشارے کرنے پر انہیں سزا دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال لیگ میں الشباب اور النصر کلب کے میچ کے دوران شائقین نے میسی میسی کے نعرے لگائے تھے جس پر کرسٹیانو رونالڈو غصے میں آگئے اور انہوں نے شائقین کو نامناسب اشارے کیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔تاہم سعودی فٹ بال فیڈریشن کی ڈسپلنری اینڈ ایتھکس کمیٹی نے تحقیقات کے بعد کرسٹیانو رونالڈو پر ایک میچ کی پابندی اور 10 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کر دیا ہے۔فیڈریشن کے مطابق فیصلہ حتمی ہے اور اس کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔ میچ میں رونالڈو کی ٹیم النصر نے الشباب کلب کو 2-3 سے شکست دی تھی۔