Monday, January 6, 2025
ہومSportsسپر لیگ میں خالی سٹیڈیم میڈیا سابق کھلاڑی بھی بول پڑے

سپر لیگ میں خالی سٹیڈیم میڈیا سابق کھلاڑی بھی بول پڑے



سپر لیگ میں خالی سٹیڈیم، میڈیا، سابق کھلاڑی بھی بول پڑے

کراچی (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے دوران تماشائیوں سے خالی سٹیڈیم ملک بھر میں کر کٹ کے مداحوں ، میڈیا اور خود معروف کھلاڑیوں کے لئے مذاق کا باعث بن گئے ہیں  جس سے اس اہم ترین لیگ کا مذاق اڑنے لگا.

روزنامہ جنگ کے مطابق  میڈیا اور سابق کھلاڑی بھی اس حوالے سے بول پڑے، مشکل، دشوار گذار اور کٹھن مراحل سے گذر کر سٹیڈیم میں تماشائیوں کا داخلہ پی سی بی اور صوبائی انتظامیہ کے لئے بھی سوالیہ نشان بنتا جارہا ہے جبکہ سٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کو ہزاروں روپے خرچ کر کے بھی دردر سری کا شکار ہونا پڑتا ہے، نہ کھانے پینے کی سہولت،نہ ٹوائلٹ کے استعمال کی اجازت، سٹیڈیم میں داخل ہونے کے لئے کئی میل کا پیدل سفر، جگہ جگی رکاوٹوں، سخت ترین جانچ پڑتال، سٹیڈیم میں اپنے انکلوژر میں داخل ہونے کے لئے مختلف گیٹ کا چکر تماشائیوں اور خاص کر فیملی کے ساتھ آنے والوں کے لئے سخت ترین تکلیف دہ مر حلہ بن گیا ہے.

سٹیڈیم آنے والی سڑکوں کی بندش ، اظراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام اور مہنگے ترین ٹکٹ بھی تماشائیوں کو گھروں میں محدود رہنے پر مجبور کررہے ہیں۔ سابق کرکٹر و کمنٹیٹر بازید خان نے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے 12ویں اوور میں کمنٹری کرتے ہوئے طنز کیا کہ سٹینڈز میں شائقین سے زیادہ تو گراؤنڈ کھلاڑی موجود ہیں، بورڈ کو لیگ کے معیار کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -کھیل –





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں