Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsسڈنی ٹیسٹ: آسٹریلوی بولنگ سے سامنے بھارتی ٹیم ریت کی دیوار، 185...

سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلوی بولنگ سے سامنے بھارتی ٹیم ریت کی دیوار، 185 پر آل آؤٹ


آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، مہمان ٹیم صرف 185 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

سڈنی ٹیسٹ میں روہت شرما کی جگہ جسپرت بمرا کپتانی کررہے ہیں، جنہوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جسے آسٹریلوی بولرز نے غلط ثابت کردیا۔

آسٹریلوی گیند بازوں کے سامنے بھارتی بیٹرز زیادہ دیرتک وکٹ پر ٹک نہ سکے، 120 رنزپر 6 کھلاڑی پویلین پہنچ گئے۔

رشبھ پنت 40، جڈیجا 26، کپتان جسپریت بمرا 22 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ شبھمن گل 20، ویرات کوہلی 17، کے ایل راہول 4، یساسوی جسوال 10اور نتیش کمار ریڈی صفر رنز پر میدان چھوڑ گئے۔

مہمان ٹیم کی طرف سے اسکاٹ بولینڈ نے 4، مچل اسٹارک نے 3، پیٹ کمنز نے 2 اور نیتھن لائن نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

پہلے دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے 1 وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنالیے ہیں، عثمان خواجہ صرف 2 رنز بناکر بمرا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

میزبان ٹیم کو 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل ہے، آؤٹ آف فارم بھارتی کپتان روہت شرما کو آخری ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کیا گیا ہے، انہوں نے سیریز کی 5 اننگز میں صرف 31 رنز اسکور کیے۔

بھارتی میڈیا میں روہت شرما کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ناقص پرفارمنس پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی باتیں زیر گردش ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں