Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsسہیل عدنان نے تاریخ رقم کردی, 18 سال بعد برٹش جونیئر اوپن...

سہیل عدنان نے تاریخ رقم کردی, 18 سال بعد برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی



لاہور  ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی شان، لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان سکواش پلیئر سہیل عدنان نے تاریخ رقم کردی۔

 تفصیلات کے مطابق سہیل عدنان نے 18 سال بعد برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔سہیل عدنان نے انڈر 13 کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ سہیل عدنان نے فائنل میں مصر کے معیز تیمر المغازی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی۔ قومی جونیئر سکواش کھلاڑی نے 2 کے مقابلے میں 3 سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔

سہیل عدنان نے اس سے قبل سیمی فائنل میں بھی مصری کھلاڑی کو شکست دی تھی۔ سہیل عدنان کچھ روز قبل سکاٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

صدر  پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نور الامین مینگل نے اس تاریخی کامیابی پر قومی ہیرو سہیل عدنان کو مبارکباد پیش کی۔ سہیل عدنان کی جیت پر سنیئر نائب صدر سہیل خان، وی پی ایڈمن محمد منصور اور ڈائریکٹر مامون خان نے بھی مبارکباد پیش کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں