Monday, December 23, 2024
ہومSportsسیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال اور کمشنرلاہورزید بن مقصودکی...

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال اور کمشنرلاہورزید بن مقصودکی زیر صدارت لاہور یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے اہم اجلاس



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال اور کمشنرلاہورزید بن مقصودکی زیر صدارت لاہور یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقدہوا ہے، جمعرات کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈ ائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال،ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس فرحان فاروق نے اجلاس میں شرکت کی ہے، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب پولیس،ایل ڈی اے اور دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ہے،اجلاس میں لاہور یوتھ فیسٹیول کے انعقاد کیلئے مختلف تجاویز پر غورکیا گیا ہے جبکہ فیسٹیول کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم اور فورٹریس سٹیڈیم میں کرانے پر بھی مشاورت ہوئی ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی اجلاس کو بریفنگ دی ہے۔
سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور یوتھ فیسٹیول میں مختلف یونیورسٹیز اور سکولز کے طلباء اور طالبات کی بڑی تعدادشرکت کرے گی،فیسٹیول میں میراتھن، سائیکلنگ، رسہ کشی، اتھلیٹکس ودیگر مقابلے کرائے جائیں گے،لاہور یوتھ فیسٹیول کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع پر ملے گا۔ کمشنرلاہورزید بن مقصود لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور یوتھ فیسٹیول میں سپورٹس مقابلوں کے علاوہ کلچرل پرفارمنس پیش کی جائیں گی،لاہور یوتھ فیسٹیول کا انعقاد وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت کیا جارہا ہے،لاہور یوتھ فیسٹیول  کیمقابلوں میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور یوتھ فیسٹیول  کے انعقاد کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں تمام سہولیات سمیت ٹیکنیکل آفیشلز بھی فراہم کرے گا،لاہور یوتھ فیسٹیول کے لوگو کی شاندار رونمائی کی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں