پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم کو بھی بھارت نہ بھیجنے کا مشورہ دے دیا۔
جیو نیوز اور شاہد آفریدی کی اولین پوڈکاسٹ میں بوم بوم آفریدی نے کھری کھری باتیں کیں۔
خصوصی انٹرویو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے دلچسپ انکشافات کیے۔
پوڈکاسٹ کے دوران شاہد آفریدی نے زندگی کے انوکھے پہلوؤں پر بات چیت کی۔ خصوصی انٹرویو جیو کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھا جاسکتا ہے۔