Monday, December 23, 2024
ہومSportsشاہینوں کا ٹیسٹ کرکٹ سکواڈ جنوبی افریقہ روانگی کیلئے تیار

شاہینوں کا ٹیسٹ کرکٹ سکواڈ جنوبی افریقہ روانگی کیلئے تیار



(وسیم احمد)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کل جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے, لاہور اور کراچی سے کرکٹرز دبئی میں اکٹھے ہوں گے، جہاں سے وہ جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی بھی کل جنوبی افریقہ پہنچیں گے, ٹیم کا پری ٹیسٹ کیمپ جنوبی افریقہ میں منعقد کیا جائے گا, پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین میں شروع ہوگا، جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا۔

 دوسری جانب بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا اور صائم ایوب پہلے سے ہی تینوں فارمیٹس کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں موجود ہیں جبکہ  نسیم شاہ، کامران غلام، عبداللہ شفیق سمیت دیگر کھلاڑی بھی ون ڈے اور ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

 اس کےعلاوہ دیگر کھلاڑی جن میں شان مسعود، سعود شکیل، خرم شہزاد اور میر حمزہ بھی کل جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے، جبکہ محمد عباس، عامر جمال، حسیب اللہ اور نعمان علی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز ، جنوبی افریقہ نے سکواڈ کا اعلان کر دیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں