Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsشاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا



(24 نیوز) شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنلِ میل عبور کر لیا، 145 میچوں میں 300 وکٹیں حاصل کر لیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 300 وکٹیں مکمل کر لیں، شاہین نے یہ سنگِ میل آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران عبور کیا، انہوں نے یہ کارنامہ محض 145 بین الاقوامی مقابلوں میں سر انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیت کر قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی ،پرتپاک استقبال

شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میں 84، ون ڈے انٹرنیشنلز میں 104 اور ٹیسٹ کرکٹ میں 113 وکٹیں حاصل کیں ہیں، یوں مجموعی طور پر 145 بین الاقوامی مقابلوں میں انہوں نے کل 300 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں