Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsشاہین آفریدی نے اہم اعزاز حاصل کر لیا

شاہین آفریدی نے اہم اعزاز حاصل کر لیا



(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز شاہین آفریدی نے اہم اعزاز حاصل کر لیا، مشہور برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے نئی کٹ کی تصاویر شیئر کر دیں۔

برطانیہ کے سب سے بڑے فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نئی کٹ زیب تن کیے ہوئے شاہین آفریدی کی تصاویر جاری کردی گئی، شاہین آفریدی کی تصاویر میں نظر آنے والی کٹ مانچسٹر یونائیٹڈ کی لانچ کی جانے والی نئی کٹ ہے۔

مانچسٹریونائیٹڈ نے قومی فاسٹ باولرشاہین شاہ آفریدی کی تصویر لگا کر نئی کٹ لانچ کی، شاہین شاہ آفریدی مانچسٹر یونائیٹڈ کی کٹ لانچ کرنے والے پہلے ایشین مسلمان کرکٹرہیں، شاہین شاہ آفریدی کی مقبولیت کی بدولت مانچسٹر یونائیٹڈ نے ان سے رابطہ کیا، مانچسٹر یونائیٹڈ کلب نے شاہین شاہ آفریدی کو نئی کٹ لانچ کرنے کی درخواست کی جو کہ انہوں نے قبول کی۔

یہ بھی پڑھیں:  جیسن گلیسپی ریڈ بال ہائی پرفارمنس کوچ کیلئے اپنا ہم وطن لے آئے

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ ٹور کے دوران مانچسٹریونائیٹڈ کلب کا ویزٹ کرنے کے لئے گئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں