Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsشاہین آفریدی نے بیٹے کی پہلی جھلک اور پیغام شیئر کر دیا

شاہین آفریدی نے بیٹے کی پہلی جھلک اور پیغام شیئر کر دیا


—فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

ٹی20 فارمیٹ کے سابق کپتان، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے اپنے یہاں بیٹے کی ولادت کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی تصویر اور پیغام شیئر کیا ہے۔

شاہین آفریدی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی نئی پوسٹ میں کرکٹر، اہلیہ اور نوزائیدہ ننھے مہمان کا ہاتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہین آفریدی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اس لمحے نے سب کچھ بدل دیا، میرا دل اور زندگی اب اور بہتر ہو گئی ہے، 24 اگست کی تاریخ میرے لیے ہمیشہ اسپیشل رہے گی۔

شاہین آفریدی نے لکھا ہے کہ میں اپنی بیگم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وہ ہماری اس چھوٹی سی فیملی کا سپورٹ سسٹم ہیں، مبارکباد اور دعائیں کرنے پر سب کا شکریہ۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی بیٹے کی پیدائش کے بعد گزشتہ رات کراچی چلے گئے تھے، شاہین آفریدی کل اسلام آباد پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

قومی ٹیم کا کل آپشنل ٹریننگ سیشن شیڈول ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں