Friday, December 27, 2024
ہومSportsشاہین شاہ آفریدی نے محمد عامر اور نسیم شاہ کے بارے میں...

شاہین شاہ آفریدی نے محمد عامر اور نسیم شاہ کے بارے میں پہلی مرتبہ کھل کر خیالات کا اظہار کر دیا



شاہین شاہ آفریدی نے محمد عامر اور نسیم شاہ کے بارے میں پہلی مرتبہ کھل کر …

 کراچی (ویب ڈیسک) شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا لطف ہی کچھ اور ہے،، حارث روف کو یہی کہتا ہوں کہ جب باولنگ کرو تو اپنے بالوں کو نہ کھینچا کرو ، محمد عامر اور نسیم شاہ دونوں سکل فل باولر ہیں ، دونوں کو میں جج نہیں کرسکتا،عامر بھائی بہت سینئیر ہیں دونوں بہترین ہیں۔۔

ٹویٹر پر مدحواں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے لاہور قلندرز اور قومی ٹی ٹوینٹی کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہناتھا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے ایچ بی ایل پی پی ایس ایل کھیلنے کا اپنا ہی لطف ہوتا ہے،ہم جب دوسرے ممالک میں کھیلتے ہیں تو پاکستانی شائقین ہمیں سپورٹ کرنے آتے ہیں، مگر اپنے ملک میں کھیلنے کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے، پی ایس ایل میں لاہور میں کھیلنے کا بہت ہی لطف آتا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ بھائی کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی، پاکستان انڈر 19 کھیلا تو اس میں اچھی پرفارمنس دی اسکے پیچھے فیملی کی سپورٹ تھی ۔ ان کا کہناتھا کہ محمد رضوان   کے  ساتھ تعلق بہت اچھا ہے، ٹرائل دینے جانے کیلئے میرے پاس ٹراوزر اور شوز نہیں تھے ، وہ بھی بھائیوں سے لے کر گیا تھا ۔ ساری ٹیم کے ساتھ بہت اچھے تعلق ہیں رضوان الگ قسم کے بندے ہیں، محمد رضوان کے پاس کرکٹ کا اچھا علم ہے وہ گیم کو اچھا سمجھتے ہیں۔

 میرا سب سے زیادہ فیورٹ باولر میرے بڑے بھائی ریاض آفریدی ہیں، بڑے بھائی کے بعد وسیم اکرم اور وقار یونس میرے آل ٹائم فیورٹ باولر ہیں ، پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔، حارث روف کو یہی کہتا ہوں کہ جب باولنگ کرو تو اپنے بالوں کو نہ کھینچا کرو ، محمد عامر اور نسیم شاہ دونوں سکل فل باولر ہیں ، دونوں کو میں جج نہیں کرسکتا،عامر بھائی بہت سینئیر ہیں دونوں بہترین ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں