Thursday, December 26, 2024
ہومSportsشاہین پیدائشی کپتان ہے مایہ ناز کھلاڑی کا نیا دعویٰ

شاہین پیدائشی کپتان ہے مایہ ناز کھلاڑی کا نیا دعویٰ



(24 نیوز) سی ای او لاہور قلندر عاطف رانانے کہا ہے کہ شاہین آفریدی نے 18 سال کی عمر میں لاہور قلندرز کو چیمپئن بنایا وہ پیدائشی کپتان ہیں۔
بجی خبررساں کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ ورلڈکپ میں صرف بابراعظم اور شاہین آفریدی نہیں سب کا کردار اہم ہوگا، پاکستان نے بھارت کو ہرایا تو اس میں شاہین آفریدی اور حارث رف کا کردار تھا، اس ورلڈکپ میں بھی شاہین اور حارث پاکستان کے لیے اہم ہیں، شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہیں، انہوں نے 18 سال کی عمر میں لاہور قلندرز کو چیمپئن بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش کرکٹرز کا پاکستان سے سیریز کو آئی پی ایل پر ترجیح دینا سابق بھارتی کپتان سے برداشت نہ ہوا، انوکھا مطالبہ کر دیا

عاطف رانا نے مزید کہا کہ شاہین نے وہ کام کیا جو اے بی ڈی ویلیئرز اور حفیظ نہ کرسکے، شاہین آفریدی نے پہلے بھی پاکستان کو میچ جتوائے اور آگے بھی جتوائے گا، شاہین چاہے کپتان ہو یا کھلاڑی ہمیشہ ملک کے لیے کھیلتا ہے، ہم نے ہاکی میں کام کرنے کی کوشش کی لیکن متوازی فیڈریشن کی وجہ سے کام نہ کرسکے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں