Tuesday, December 24, 2024
ہومSports شاہ رخ خان آئی پی ایل میں کون سی ٹیم خریدنا  چاہتے...

 شاہ رخ خان آئی پی ایل میں کون سی ٹیم خریدنا  چاہتے تھےللت مودی کا اہم انکشاف



(24نیوز)انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی للت مودی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے قبل ممبئی کی ٹیم کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی للت مودی نے دعویٰ کیا کہ بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کی پہلی پسند ہمیشہ سے ممبئی تھی لیکن مکیش امبانی کے انتخاب کے بعد وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہے لیکن پھر کولکتہ انکا حمتی انتخاب تھا۔بعدازاں شاہ رخ نے جوہی چاؤلہ کیساتھ ملکر 2008 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 570 کروڑ کی بھاری قیمت میں خریدا تھا۔

راج شامانی کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے للت مودی نے کہا کہ  شاہ رخ خان کی لیگ میں شمولیت آئی پی ایل کی بنیاد کا ایک ‘ستون’ تھا، بالی اداکار نے ٹیم کیلئے بولی لگائی جبکہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے، انکے آنے سے کرکٹ اور تفریح سے جوڑنے کی کوشش کی اور اسکی ایک جھلک چیئر لیڈرز تھیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں