Friday, December 27, 2024
ہومSportsشاہ نواز دھانی ان فٹ ہوگئے

شاہ نواز دھانی ان فٹ ہوگئے



(24 نیوز)قومی کرکٹر شاہ نواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوکر ان فٹ ہوگئے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے ڈارون میں فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمردرد کے باعث گیند بازی کرنے قابل نہ رہے،ڈارون ٹور میں موجود شاہنواز دھانی کی پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کی نوعیت کا جائزہ لے گا۔

اس صورتحال کے بعد آل راؤنڈر مبصر خان کو وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جب کہ فاسٹ بولر خرم شہزاد 2 ون ڈے میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ضرور پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کو پاکستان لانے کی ذمہ داری آئی سی سی کو سونپ دی گئی

خیال رہے کہ پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے شروع ہوگا جب کہ پہلا میچ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا تھا۔پاکستان شاہینز ڈارون میں دو ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں