سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر سے ننھے ولاگر اور یوٹیوبر شیراز خان نے ملاقات کی ہے۔
شیراز خان سے ملاقات کی تصاویر شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ دیکھو کون آیا ہے ملنے؟
ننھے ولاگر شیراز خان شعیب اختر سے ملاقات کے وقت گلگت بلتستان کے روایتی لباس اور ٹوپی پہنے نظر آرہے ہیں۔
شیراز خان کی شعیب اختر کے ساتھ ملاقات کی تصاویر کو صارفین بھی خوب پسند کررہے ہیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔