راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف باؤلر شعیب اختر بیٹی کے باپ بن گئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نومولود بیٹی کیساتھ تصویر شیئر کی، انہوں نے اپنے بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میکائیل کو اب بہن مل گئی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیاری سی بیٹی سے نواز دیا۔
انہوں نے اپنی بیٹی کا نام بھی اپنے مداحوں سے شیئر کیا، ان کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ بیٹی کا نام نورے علی اختر رکھا ہے جو آج 19 شعبان عین نماز جمعہ کے وقت دنیا میں آئی۔
واضح رہے کہ شعیب اختر نے 10 سال قبل 25 جون کو رباب خان سے شادی کی تھی جس سے ان کے پہلے دو بیٹے مجدد اور میکائیل ہیں۔