Thursday, December 26, 2024
ہومSportsشعیب ملک نے قومی کرکٹ ٹیم میں سرجری کی مخالفت کردی

شعیب ملک نے قومی کرکٹ ٹیم میں سرجری کی مخالفت کردی



کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن )شعیب ملک نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں کسی بھی طرح کی سرجری کرنے کی مخالفت کر دی، ان کا کہنا ہے کہ سرجری تو تب ہونی چاہئے جب آپ کے پاس بہت کچھ موجود ہو، ہمارے پاس تو کچھ نہیں ہے، یہی بہترین پلیئرز ہیں، ان میں آپ کیا تبدیلی کریں گے؟
شعیب ملک نے کہا کہ 2،3 افراد سے ذمہ داری واپس لینا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے، آپ جب کسی کو لے کر آتے ہیں تو اسے پورا وقت بھی ملنا چاہئے، اس سے چیزیں ٹھیک ہوں گی۔اگر کسی میں صلاحیتیں ہیں لیکن اسے اندازہ نہ ہو کہ رہے گا یا راتوں رات تبدیل ہو جائے گا تووہ کیسے ملکی کرکٹ میں بہتری لا سکتا ہے، جسے بھی کسی پوسٹ پر لائیں اسے طویل عرصے تک چانس ضرور دیں، اس حکمت عملی کو اپنا کر ہی مثبت نتائج ملنا شروع ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ گیری کرسٹن کا وائٹ بال ہیڈ کوچ اور جیسن گلیپسی کا ٹیسٹ میں ذمہ داری سنبھالنا پاکستانی کرکٹ کے لئے اچھا ہے۔سینئر کھلاڑیوں کو لیگز کے این او سی جاری نہ کرنے کے حوالے سے شعیب ملک نے کہا کہ میری رائے میں یہ اچھا فیصلہ ہے کیونکہ ملک سب سے پہلے ترجیح ہونی چاہئے البتہ پلیئرز کا مالی نقصان بھی نہیں ہونا چاہئے۔
شعیب ملک نے بابر اعظم کو بطور کھلاڑی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے وائٹ بال میں قیادت فخر زمان کو سونپنے کی تجویز دے دی،انھوں نے مستقبل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے میں عدم دلچسپی ظاہر کر دی، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں