لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کی خبروں کے ساتھ ہی شعیب ملک اور سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی خبر بھی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق شعیب ملک کی فیملی میں سے کسی نے شادی میں شرکت نہیں کی، شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہے اور انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے ہی شعیب کی نئی شادی پتہ چلا۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کے برادر ان لاء عمران ظفر نے کہا کہ مجھے بھی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی شادی میں شامل نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چکی ہے۔ذرائع کے مطاق قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے تعلقات خراب ہونے پر شعیب ملک کی فیملی دبئی بھی گئی تھی، شعیب ملک کی فیملی دو ہفتے 2022 کے آخر میں دبئی رہی، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر قیام کے دوران تعلقات خوشگوار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔
ذرائع نے بتایا کہ شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے طلاق کے حق میں نہیں تھی، طلاق ہونے پر شعیب ملک کی فیملی کو بہت دکھ ہوا، فیملی نے شعیب ملک کو بھی تعلقات بہتر بنانے کا کہا، ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق لی، ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں، وہ ایک عرصے تک نظر انداز کرتی رہیں، صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ نے انتہائی قدم اٹھایا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کر لی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب ملک نے پوسٹ شیئر کر کے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے۔شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے پوسٹ کے کیپشن میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمد للّٰہ‘ لکھا اور ساتھ میں قرآنی آیت بھی شیئر کی ہے۔