ممبئی (ویب ڈیسک) سابق قومی کرکٹر شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی جس باضابطہ اعلان جوڑی نے سوشل میڈیا پر کیا، اس کے بعد شعیب ملک کی شادی سے قبل اداکارہ ثنا جاوید کے لیے کی گئی پوسٹ بھی وائرل ہوگئی۔
سابق قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی شادی کی اطلاع مداحوں کو دی جبکہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کرلیا۔ثنا جاوید نے اس موقع پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ شعیب ملک بھی روایتی سفید شیروانی میں نظر آئے۔
وائرل ہونیوالی پرانی پوسٹ شعیب ملک نے 25 مارچ 2023 کو ثنا جاوید کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی اور انہیں ’بڈی‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔ساتھ ہی ثنا جاوید کو ٹیگ بھی کیا۔