Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsشیخ حسینہ کے وارنٹِ گرفتاری شکیب الحسن بھی ڈر گئے بنگلہ دیش...

شیخ حسینہ کے وارنٹِ گرفتاری شکیب الحسن بھی ڈر گئے بنگلہ دیش جانےسے انکار



(24 نیوز)سابق کپتان و قتل کے مقدمے میں نامزد آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنے وطن واپس لوٹنے کے فیصلے پر یوٹرن لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد کے وارنٹِ گرفتاری جاری ہونے کے بعد امریکہ میں موجود آل راؤنڈر شکیب الحسن  بھی ڈر گئےہیں اور وطن واپسی کے فیصلے پر یوٹرن لے لیا ہے۔

 رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شکیب الحسن نے سکیورٹی خدشات کو بہانہ بناتے ہوئے وطن واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ڈھاکہ میں شیر بنگلہ سٹیڈیم کے باہر گزشتہ روز شکیب الحسن کے خلاف مظاہرہ ہوا تھا، مظاہروں کے وقت سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پریکٹس کر رہی تھیں۔

شکیب الحسن نے بنگلہ دیشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے واپس بنگلہ دیش جانا تھا مگر اب ایسا لگتا ہے کہ میں نہیں جا سکوں گا، سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ایسا فیصلہ کیا اور یہ میری ذاتی سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ وطن واپس نہ جانے کا میرا یہ فیصلہ حتمی ہے۔

شکیب الحسن نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنا تھی اور پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ میں ان کا نام بھی شامل ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں