(24نیوز)پاکستان کے صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد، ایوارڈز کا اعلان جنوری کے آخر میں ہوگا۔
صائم ایوب نے 9 ون ڈے میچز میں 3 سنچریز اور ایک نصف سنچری کے ساتھ 515 رنز اسکور کیے ہیں, انگلینڈ کے گس ایٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہیں۔
گس ایٹکنسن نے 11 میچز میں 52 وکٹیں حاصل کیں، کمیندو مینڈس نے 32 میچز میں 1451 رنز بنائے اور شمر جوزف نے 8 ٹیسٹ میچز میں 29 وکٹیں حاصل کیں۔
سال 2024 میں مختلف کیٹیگریز میں بہترین پرفارمرز کو ایوارڈز دیے جائیں گے اور نامزدگیوں کا سلسلہ 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔
ایوارڈز کے حصول کے لیے ناموں کا اعلان جنوری کے آخر میں کیا جائے گا جس میں 12 مختلف کیٹیگریز میں بہترین پرفارمرز کو آئی سی سی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کوہلی باز نہ آئے، اب مداح سے الجھ پڑے