Saturday, January 4, 2025
ہومSportsصدر مملکت سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ملاقات، مینجمنٹ کی حالیہ...

صدر مملکت سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ملاقات، مینجمنٹ کی حالیہ کارکردگی پر بریفنگ


فوٹو اسکرین گریب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ایوان صدر میں ملاقات کی جہاں ٹیم مینجمنٹ نے صدر مملکت کو ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے خصوصی افراد کی شاندار صلاحیتوں سے متعارف کروایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ بورڈ کا کرکٹ کے فروغ کےلیے سرگرم ہونا خوش آئند ہے، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی کامیابیاں اُجاگر کرنے کےلیے کرکٹرز کی کارکردگی کو سراہا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے حوصلہ افزائی پر صدر مملکت اور خاتون اوّل کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ملاقات کے موقع پر خاتون اوّل ثمینہ علوی بھی موجود تھیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں