Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsصوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرنےپنجاب کی تاریخ کے سب سے...

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرنےپنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے گیمز کھیلتا پنجاب کے مقابلوں کا افتتاح کردیا 



لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے کہا ہے کہ آج پنجاب کی سپورٹس کا تاریخی دن ہے، آج پنجاب کے سب سے بڑے گیمز کھیلتا پنجاب کے مقابلوں کا آغاز پورے پنجاب میں کردیا گیاہے کھیلتا پنجاب میں کھلاڑیوں کو دس کروڑ روپے کے انعامات دیے جائیں گے، پنجاب میں پہلی بار سپورٹس ایونٹ میں سپورٹس کلبز سے ایک لاکھ 20ہزار کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جو ایک بہت بڑی اچیومنٹ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمناز یم نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں کھیلتا پنجاب گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پرخطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ربن کاٹ کر اور بیڈمنٹن کھیل کھیلتا پنجاب گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے، اس موقع پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال، کوآرڈینٹر سپورٹس انوش کھوکھر،ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز میں نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ سامنے لانے کا بہترین موقع فراہم کیا گیا ہے، آج سپورٹس کے ایک نئے دور کا آغازہوگیا ہے،پنجاب میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کردیا گیا تاکہ وہ کھلاڑی بھی اپنے ٹیلنٹ کے جوہر دیکھا سکیں گے جن کو پہلے مواقع میسر نہیں آتے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت سپورٹس کی ترقی کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں چیف منسٹر صاحبہ نے اپنی پہلی تقریر میں نے کہا تھا سپورٹس کا شعبہ میرے دل کے بہت قریب ہے، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر 6مقابلے ہوں گے، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، فٹ بال، ہاکی، کبڈی اور ٹیب بال کرکٹ کے مقابلے ہورہے ہیں، ہم نے سفارش کلچر ختم کر دیا ہے،کھیلتا پنجاب گیمز میں بہترین کاکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی 2 ارب روپے کے انڈوومنٹ فنڈ سے بھی مدد کریں گے،کھیلتا پنجاب سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ سیکرٹری سپورٹس اینڈیوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال اور ان کی ٹیم، تمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ، تحصیل سپورٹس افسران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ان گیمز کے انعقاد کرنے کیلئے دن رات کام کیا ہے، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بیڈمنٹن کھیل کر کھیلتا پنجاب گیمز کا افتتاح کیا ہے۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز میں تمام اضلا ع میں مانیٹرنگ سسٹم بنایا گیا ہے جو کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہونیوالے میچز کی نگرانی کرے گا، ان گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں  کو میرٹ پر منتخب کرکے نیشنل اور انٹرنیشنل گیمز کے لئے تیار کیا جائے گا، سپورٹس کی ترقی ہمارا مشن ہے، کھیلتا پنجاب گیمز میں تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب صوبے کے کھلاڑیوں کی فلاح بہبود کے لئے سر گرم عمل ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں